آذربائیجان کے صدر نے دارالحکومت باکو میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں پہلے یورپیئن کھیلوں کا افتتاح کر دیا
ہفتہ 13 جون 2015 11:55
باکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)آذربائیجان کے صدر نے دارالحکومت باکو میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں پہلے یورپیئن کھیلوں کا افتتاح کر دیااس موقع پر ایک دیو قامت انار کو پیش کیا گیا جو فراوانی اور محبت کی علامت سے تعبیر ہے۔امریکی پاپ سٹار لیڈی گاگا نے بھی یوروپیئن گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔17 دنوں تک جاری رہنے والے ان کھیلوں میں تقریبا چھ ہزار ایتھلیٹ شرکت کر ینگے یورپین اولمپک کمیٹی (ای او سی) کے سربراہ پیٹرک ہیکی نے اسے ایک ’سنگ میل اور یادگار لمحے‘ سے تعبیر کیا کھیلوں کی میزبانی آذربائیجان کو دیے جانے پر ای او سی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آذربائیجان وہ واحد ملک تھا جس نے ان کھیلوں کی میزبانی حاصل کرنے کی پیش کش کی تھی تاہم اس ملک میں انسانی حقوق کے ریکارڈ کی وجہ سے یہ تنقید سامنے آ رہی ہے۔(جاری ہے)
آذربائیجان کے بہت سے ناقدین جیل میں ہیں ‘ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اہلکاروں اور بعض میڈیا کے نمائندوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔دوسری جانب باکو نے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اس ایونٹ کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔
مسٹر ہیکی نے انسانی حقوق کی بات تو نہیں کی تاہم انھوں نے کہا کہ کھیل میں مثبت تبدیلیاں لانے کی انوکھی صلاحیت ہے۔آذربائیجان کے روایتی حریف آرمینیا کے وفد کی آمد پر ناظرین کی جانب سے اظہار ناپسندیدگی کے علاوہ اس تقریب سے سیاست تقریبا غائب تھی۔شو کی خصوصیات میں آذربائیجان کی تہذیب و ثقافت کا جشن پیش کیا گیا جس میں یونانی دیوتا زیئس کی نمائندگی کرنے والے سانڈ کے علاوہ رقاصاوٴں کے ذریعے ایک بہت بڑا آذری پرچم بنانا، ایک بہت بڑے انار کا پھٹنا اور اس میں سے دانے کا نکلنا شامل تھا۔لیڈی گاگا کی تقریب میں شرکت غیر متوقع طور پر ہوئی اور انھوں نے جان لین کا معروف گیت ’ایمیجن‘ پیش کیا۔آذربائیجان کے صدر الہام علییو نے باکو کے سٹیڈیم میں مشعل روشن کر کے ان کھیلوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ساتھ کئی سربراہان مملکت تھے جن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان وغیر شامل تھے۔ان کھیلوں میں کوسو بھی پہلی بار اپنے پرچم کے ساتھ موجود تھا۔ یورپ کے 50 ممالک 28 جون تک ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ای او سی نے کہا کہ کھیل کی دنیا کے کیلنڈر میں یہ ایونٹ بھی ایشیائی کھیلوں کی طرح ایک اہم مقام حاصل کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.