قرضوں کے بحران کے حوالے سے یونان پر دباوٴ میں اضافہ

ہفتہ 13 جون 2015 12:10

واشنگٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بین الاقوامی قرض دہندہ اداروں نے یونان پر اپنا دباوٴ مزید بڑھا دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرضوں کی فراہمی کے تنازعے پر ایتھنز حکومت کے ساتھ بہت زیادہ اختلافات ہیں اور اسی وجہ سے برسلز میں جاری مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یورپی یونین کی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے یونانی حکومت سے ’اپنا کھیل‘ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل ٹسک اس بارے میں کسی اتفاق رائے کے حوالے سے کافی پر امید تھے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی قرض دہندہ ادارے یونان سے اقتصادی شعبے میں جامع اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو سِپراس حکومت کے لیے اب تک قابل قبول نہیں۔