نریندر مودی دھمکی آمیز رویہ سے اجتناب، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو روکے، سردار قمر الزمان خان

ہفتہ 13 جون 2015 12:27

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آزاد حکومت کے وزیر صحت سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ نریندمودی پاکستان کو دھمکی آمیز رویہ سے اجتناب ،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو روکے ،کشمیریوں نے پاکستانیوں سے قبل اپنا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا ہوا ہے اور اپنی منزل کو حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیری عوام اپناحق ارادیت لیکر رہیں گے اور مسلح افواج پاکستا ن کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا پہیہ تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باغ کے سرکردہ راہنما اور ترقیاتی اداروں کے سربراھاں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے وزیرصحت سردار قمر الزماں خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی اوالین ترجیح تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینا ہے او راس کے لیے اپنے تمام سفارتی سیاسی اقدامات بروئے کا ر لارہے ہیں اوردوسری ترجیح آزاد خطہ کے لوگوں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے تھے ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز کا قیام اور 5یونیورسٹیاں قائم کی ہیں اس کے علاوہ ریاست بھر میں سکول اور دیگر میگا پراجیکٹ پر ضلع میں قائم ہوئے ہیں ان منصوبوں سے عوام کو بہترین سہولیات اور بچے اور بچیوں کو تعلیم کے مواقع میسر ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :