عوام وفاقی حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 13 جون 2015 12:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بجٹ میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں دے سکی ،مسلم لیگ (ن) نے عام انتخاب میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کا قوم سے وعدہ کیا تھا او ر اب وقت آگیا ہے کہ یہ وعدہ پورا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پنجاب کا بجٹ کس نے بنایا ہے اور یہ بجٹ کہاں بنا ہے،عوام وفاقی بجٹ سے سخت مایوس ہوئے ہیں ،وہ وفاقی حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ ہیں، توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک میں پہلے ہی بہت بے روزگاری ہے ،وفاقی حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے تحریک انصاف سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے ان پر کوئی مشکل وقت آیا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔