کاشتکار زرعی اجناس کے بیج کو بوائی سے پہلے جراثیم کش دوا ضرور لگائیں،چو ہدری عبداللطیف

ہفتہ 13 جون 2015 13:20

گوجرہ ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)کسی بھی زرعی اجناس کے بیج کو بو نے سے پہلے دوائی لگانا بے حد ضروری ہے تا کہ پیدا ہو نے والے پو دے بیما یوں سے محفو ظ پیدا ہوں پھر ان پو دوں پر زرعی ماہر ین کے مشوروں سے سپرے کی جائے پودوں کی گو ڈی چو کی کی جائے ۔ان خیا لات کا اظہار سیمینار کے مہمان خصو صی پا کستان کسان و یلفیر کو نسل کے چےئر مین چو ہدری عبداللطیف سہو نے ایمن سیڈز گروپ آف جھنگ کے زیر اہتمام زرعی سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جب فصل پک جائے توگندم،چاول، مکئی و غیرہ کی کٹا ئی اچھے طر یقے سے کی جائے اور کپاس کی چنائی اچھے طر یقے سے کی جائے تو کو ئی وجہ نہیں کہ پیدا وار میں دوگنا اضافہ نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ کپاس کے پو دوں کا در میانی فا صلہ کم از کم ایک فٹ سے ڈیڑھ فٹ تک رکھنا چا ہیے اس طرح کپاس کے پو دے بڑ ے ہو کر آ پس میں پھنس نہیں جا ئیں گے اوران کو ہوا بھی لگتی رہے گی اور سپرے بھی اچھے طر یقے سے ہو سکے گی کپاس کے ایک صحت مندپو دے میں کم از کم بیس شا خیں ہو تی ہیں اور ہرشا خ پر اللہ کے فضل سے چار ٹینڈے ضرور لگتے ہیں اس طرح اسی ٹینڈے ایک پودے پر لگتے ہیں اگر ایک کھیت میں اسی طرح تمام پودے اسی اسی ٹینڈوں سے بھر جا ئیں تو کپاس کے ایک کھیت سے پچاس من سے لے کر ستر من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے سیمینار میں چار سو کے قریب جد ید کا شتکاری کرنے والے کسانوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لیے زرعی یو نیورسٹی فیصل آ باد ایوب ریسرچ سینٹر کے فارم مینجر اور گو مل یو نیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خاں کے زرعی ڈاکٹر سلیم چشتی نے کسا نوں کوزرعی نسخوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے آخر پر ایمن سیڈز گروپ آف جھنگ کے اونر ملک محمد عمران نے کسانوں میں سپرے مشینیں تقسیم کیں