Live Updates

کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جون 2015 13:21

کوہاٹ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اشیائے خوردنی کے ریٹ مقررکر کے متعلقہ انتظامی محکموں کو عمل در آمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی کی زیر صدارت انکے دفتر میں پرائس ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ،چیف میونسپل آفیسر کوہاٹ محمد شعیب،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،سی ایم او لاچی محمد امین،تاجر برادری کے منظور پراچہ،عابد پراچہ،اسرار شنواری،لعل محمد،عاشق خان اورمحمد سماعیل و دیگربھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کامران احمد آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ کوہاٹ کی تاجر برادری کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی بلا رکاوٹ رسد کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے کرکے صارفین کو مقررہ نرخوں پر ضروریات زندگی کی اشیاء دستیاب بنانے اور دکانداروں کو سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی فوڈ کنٹرولر سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ مفاد عامہ کی خاطرشہر کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر روزمرہ استعمال کی اشیاء کا دوسرے اضلاع میں مقررہ نرخوں سے موازنہ کرکے مناسب قیمتیں طے کریں ۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع خوروں اورنان رجسٹرڈ برانڈزو غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ جعلی و کھلے مشروبات اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں پر بھی بھاری جرمانے عائد کئے جائنگے۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء خصوصاًضلع و تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ایم او اورڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ وہ خود اور اپنے مقرر کردہ نمائندوں کے ذریعے مذبح خانوں اور فروٹ و سبزی ماکیٹوں کی روزمرہ چیکنگ اور مقررہ نرخوں پر معیاری گوشت اور فروٹ و سبزیات کی فروخت کویقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران مختلف خوردنی اشیاء کے مناسب ریٹ جاری کئے گئے ہیں جسمیں سیلا چاول کی فی کلو قیت 110روپے ،کرنل سیلاچاول95روپے فی کلو،باسمتی چاول 100روپے،باسمتی چاول ٹوٹا70روپے،آری چاول 40روپے،جوشی چاول40روپے،چنا سفید95سے100روپے فی کلو،دال چنا 100سے 105روپے فی کلو،دال مسور125روپے،دال مونگ 160روپے،لوبیا100روپے،دال ماش 190روپے،لوبیا( تاجکستان)110روپے،دال مونگ دھوتی150روپے،مونگ سبز موتی 150روپے،مونگ سبز باریک130روپے،بیسن 80سے 100روپے فی کلو،میدہ 50روپے،سوجی 50روپے،چائے پتی 560روپے،دودھ تازہ80روپے،دہی 80روپے،مٹن گوشت 550روپے،موٹا گوشت280روپے،بریڈ 700گرام 65روپے،بریڈ 400گرام 40روپے فی پیک،کھجورمختلف اقسام فی کلو 120سے 230روپے ،پکوڑہ160روپے فی کلواور فی دانہ سموسہ کی قیمت10 روپے مقررکر دیا گیا ہے جبکہ آٹا ،گھی اور چینی کی قیمتیں حکومت کی جانب سے سبسڈی مقرر ہونے کے بعد جلد جاری کر دی جائے گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :