Live Updates

سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلاء کے کہنے پر تیار کی گئی‘ رپورٹ میں جو چیزیں رہ گئی تھیں ان کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین نادرا

ہفتہ 13 جون 2015 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) چیئرمین نادرا نے کہا ہے کہ سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلاء کے کہنے پر تیار کی گئی‘ سپلیمنٹری رپورٹ میں جو چیزیں رہ گئی تھیں ان کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عمران خان کے وکیل نے نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا چیئرممین نادرا بتائیں سپلیمنٹری رپورٹ کس کے کہنے پر تیار کی اور نادرا کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دونوں رپورٹس میں تضاد کیوں ہے جس پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ سپلیمنٹری رپورٹ عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلاء کے کہنے پر تیار کی گئی اور اس رپورٹ میں جو چیزیں رہ گئی تھیں ان کا جائزہ لیا گیا ہے جس کی وجہ سے دونوں رپورٹس میں تضاد نظر آرہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات