بھارت: مودی سر کار پر پاکستان کا خوف منڈلانے لگا، مودی نے وزرا کو پاکستان مخالف بیانات دینے سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 13:48

بھارت: مودی سر کار پر پاکستان کا خوف منڈلانے لگا، مودی نے وزرا کو پاکستان ..

بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : پاکستان کے خلاف خاطر خواہ زہر اگلنے کے بعد مودی سرکار کو بھی ہو ش آگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان توڑنے میں کردار ادا کرنے کا فخریہ اقرار کرنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی عقل ٹھکانے آ گئی.

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے نئی دہلی قیادت کو پاکستان مخالف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے، واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران 1971 ء میں پاکستان کو توڑنے کے لیے مکتی باہنی کی مدد کرنے کا اعترافی بیان دیا تھا جس کے چھن روز بعد ہی بھارتی وزیر اطلاعات راجیا وردھن سنگھ نے اپنے دھکمی آمیز بیانات میں کہا تھا کہ بھارتی فوج کہیں بھی کارروائی کر سکتی ہے، بعد ازاں دیگر بھارتی وزرا کی جانب سے بھی پاکستان مخالف بیانات سامنے آئے تھے جس کے بعد پاکستانی قیادت نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا.

متعلقہ عنوان :