ایف پی سی سی آئی کی کراچی میں ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب

ہفتہ 13 جون 2015 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کی تقریب کے دوران بر آمدات میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو انعامات سے نوازا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب کمپنیوں کے نمائندوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ ایف پی سی سی آئی کی تقریب میں صدر پاکستان ٹرافی فیصل آباد کی مسعود ٹیکسٹائلز اور پاک عرب ریفائنری کو دی گئی۔

کمپنیوں کے نمائندوں کو وزیراعظم نے شیلڈز دیں۔

(جاری ہے)

بزنس پرسن آف دی ائر کا ایوارڈ فریٹ فارورڈنگ کمپنی رازق انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کو دی گئیں۔ بہترین ایکسپورٹ برانڈ کا ایوارڈ مہران سپائس اینڈ فوڈز کو ملا۔ایک سال میں 20 ارب روپے سے زائد کی ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی مسعود ٹیکسٹائلز کو بہترین برآمدی کارکردگی دکھانے پر بھی انعام دیا گیا۔ اس شعبے میں شیخ نور الدین اینڈ سنز، میٹکو رائس پراسیسنگ، انٹرنیشنل انجینیرنگ انڈٹسریز کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا۔ اسی کیٹیگری میں سیال کوٹ میں کھیلوں کا سامان بنانے والی فارورڈ اسپورٹرز کمپنی کو بھی انعام ملا جس نے ایک سال کے دوران ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی فٹ بالز بیرون ملک فروخت کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :