پاکستان اور جرمنی دوطرفہ تجارت اور باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے جلد مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کرینگے ، جرمن نائب وزیر برائے امور خارجہ

ہفتہ 13 جون 2015 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جرمنی کے نائب وزیر برائے امور خارجہ سیٹفن سٹینلین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی خوشحالی اور استحکام کیلئے اقتصادی ترقی کلیدی حیثیت رکھتی ہے،پاکستان اور جرمنی دوطرفہ تجارت اور باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے جلد ہی مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کرینگے ، جرمنی کے نائب وزیر برائے امور خارجہ سیٹفن سٹینلین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کیلئے پاکستان جرمن بزنس فورم اور جرمن پاکستان ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ کو مدغم کر دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :