کیویز کا شاندار کم بیک : دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی ،راس ٹیلر نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ،کین ویلیمسن نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93 رنز بنائے
ہفتہ 13 جون 2015 13:58
اوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)اوول: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دیاوول میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 398 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 46 اوورز میں 379 رنز کا ہدف دیا گیا۔
انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 46 اوورز میں 365 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے ہیلز اور مورگن نے عمدہ بیٹنگ کی۔ہیلز نے 49 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ ان کو سینٹنر نے آوٴٹ کیا۔مورگن نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 47 گیندوں میں 88 رنز بنائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کلم نے اننگز کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی اوپننگ کے معاملے پر رضوان اور بابر سے بات کرنے سے گریزاں تھے: محمد حفیظ کا دعویٰ
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.