مفتی سعید نے آزادی پسند کشمیریوں پر مظالم میں عمر عبداللہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،سید علی گیلانی

ہفتہ 13 جون 2015 14:05

سرینگر ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں اپنے پیش رو عمر عبداللہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے آزادی پسند قیادت کیخلاف انتہائی جارحانہ محاذ کھول رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسلح بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں حریت کارکن الطاف احمد شیخ کے قتل کیخلاف مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مفتی سعید نے کشمیریوں کی زندگیاں، املاک اورعزت و حرمت ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے پاس گردی رکھ دیئے ہیں۔بزرگ رہنما نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمر عبداللہ کا دور بھی انتہائی بدترین تھا لیکن مفتی سعید نے انہیں مات دیکر آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :