شامی حکومت نے ملک کے جنوبی علاقے میں قائم فضائی اڈے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:07

واشنگٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) شامی حکومت نے جنوبی شام میں قائم ایک فضائی اڈے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس پر کچھ روز قبل مغرب کے حامی باغی گروپ نے قبضہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حکومتی افواج کی جانب سے کیے گئے بم حملوں کے بعد جنوبی محاذ کے اتحادی جنگجووٴں نے صوبہ سویدہ میں الطلحیٰ ایئربیس خالی کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فوجی دستوں نے ہوائی اڈے پر ہونے والے متعدد حملوں کو پسپہ کردیا اور اس دوران ہلاک ہونے والے 100 افراد کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اس حملے کے دوران درجنوں بکتربند گاڑیاں تبا ہ ہوئیں۔سویدہ شام کی دروز اقلیت کی آبادی پر مشتمل ہے، جو ایک مذہبی فرقہ ہے۔ 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران، یہ گروہ زیادہ تر لڑائی سے دور رہا ہے۔