Live Updates

اے این پی کا عمران خان سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے فارم 15 پیش کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 13 جون 2015 14:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عمران خان سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے فارم 15 پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صوبے میں بدترین دھاندلی ہوئی فارم ”15“ پیش ہونے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اے این پی کے سینئر رہنما و سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے عمران خان 2013ء کے عام انتخابات میں فارم 15 پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کا فارم 15 پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 15 پیش ہو گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ بھی پیش کریں۔ زاہد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی نے بدترین دھاندلی کی لیکن دھاندلی کے خلاف شور مچانے والے کینٹینر پر کھڑے ہو کر صاف شفاف الیکشن کے دعوے کرنے والے اپنے صوبے میں دھاندلی پر خاموش ہیں عمران خان کا صوبائی حکومت کو دفاع کرنا اس بات کی عکاس ہے کہ صوبے میں عمران خان کی ایما پر عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات