(ن) کی حکومت کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا اعزاز حاصل ہوا ‘ رانا بابر حسین

ہفتہ 13 جون 2015 14:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے بجٹ میں صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر سب سے بڑی رقم یعنی تقریبا تین سو دس ارب بیس کروڑ روپے مختلف کیے جا رہے ہیں ، یہ رقم کل بجٹ کا ستائیس فیصد ہے ، اسی طرح صحت عامہ کے شعبے میں میں ایک سو چھیاسٹھ ارب تیرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جو کہ بجٹ کا چودہ فیصد ہے ۔

دیہی عوام کی ترقی اور زراعت کے فروغ کے لئے مجوعی طور پر مختلف شعبوں میں ایک سو چوالیس ارب انتالیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ کل بجٹ کا ساڑھے بارہ فیصد ہے ۔ گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی طرف سے پاکستان میں چھیالیس ارب ڈالر کے تاریخی پیکج کا اعلان ہے ۔

میرا یقین ہے کہ یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت کی تقدیر بدل دے گی ۔

ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک شاندار دور کا آغاز ہو گا ۔ یہ تاریخی پیکج پاک چین دوستی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور پاکستانی عوام پر چین کے غیرمعمولی اعتماد کا عکاس ہے اس وقت پنجاب میں وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے تحت مجموعی طورر پر توانائی کے چھ سو اٹھارہ ارب روپے کی منصوبے زیر تکمیل ہیں ، ان منصوبوں میں حکومت پنجاب دو سو اٹھاون ارب روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔

جبکہ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں میں چین کی طرف سے تین سو ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ پنجاب میں لوڈ سنٹرز کے قریب ایک سو پچاس میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے چار پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جن پر نوے ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ یہ پاور پلانٹس لاہور ، ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں لگائے جائیں گے ۔ حکومت پنجاب نے دس ارب روپے کی لاگت سے بیس میگا واٹ بجلی کے چار ہائیڈل پاور پراجیکٹس مرالہ ، پاکپتن ، چیانوالی اور Deg Out fall میں شروع کیے ہیں ۔

مرالہ اور پاکپتن کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ نظام کو بہتر بنانے کی غرص سے محکمہ آبپاشی کے لئے پچاس ارب تراسی کروڑ ورپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس وقت ملکی پیداوار میں لائیو سٹاکا حصہ تقریبا ً بارہ فیصد اور زرعی پیداوار میں چھپن فیصد ہے ۔ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کے لئے آٹھ ارب انسٹھ کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :