لاہور : این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، الیکشن ٹربیونل نے نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 14:58

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں چئیر مین نادرا پر جرح مکمل کی گئی، کیس کی سماعت ٹربیونل جج کاظم ملک نے کی، کاظم ملک کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے نادرا کو سپلیمنٹری رپورٹ بنانے کا حکم نہیں تھا، تاہم الیکشن ٹربیونل نے نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ فیصلہ 15 جون کو سنا یا جائے گا.

متعلقہ عنوان :