پتوکی،زنانہ واڈ میں جانے سے روکنے پر پانچ افراد کا میڈیکل سٹاف پر تشدد،پو لیس نے مقد مہ درج کرلیا

ہفتہ 13 جون 2015 15:19

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )زنانہ واڈ میں جانے سے روکنے پر پانچ افراد کا میڈیکل سٹاف پر تشدد،پو لیس نے مقد مہ درج کر کے گر فتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں تعینات طیب محمود نے ملز مان وسیم ،ندیم ،عر فان،عثمان اور اسامہ مشتاق کو زنانہ وارڈمیں جانے سے روکا تو ملزمان نے طیش میں استرے کے وار سے پیر امیڈیکل سٹاف کے طیب کو زخمی جبکہ نو ید اقبال کو حر ساں کیا جس سے ہسپتال میں ہل چل مچ گئی تھانہ سٹی پولیس نے مقد مہ درج کر کے ملزمان کی گر فتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ حکو مت انہیں تحفظ فر اہم کر ے اور ہسپتال میں پولیس چو کی بنا ئے تاکہ آئے روز کے سانحہ پیش نہ آئیں ۔