وزیراعظم کی جانب سے لفظ مکھی کا استعمال کرا چی کے مسائل کیلئے بطو ر مثا ل استعمال کیا گیا ،ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 13 جون 2015 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے تر جمان نے ایک وضا حتی بیان جا ری کر تے ہو ئے کہی کہ گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کی 38ویں ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقر یب جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بطو ر مہمان خصو صی شر کت کی میں کی جانے والی تقا ریر میں لفظ مکھی کو بطور مثا ل استعمال کر تے ہو ئے کہا کہ اگر مکھی بھی مر جائے تو ہڑ تا ل ہو جا تی ہے ۔

جسکا مقصد قعطاًکسی بھی سیا سی جما عت یا انفرادی شخصیت کی دل آزاری نہیں بلکہ کرا چی کے مسائل کی جن میں بجلی ، گیس ،پا نی اور امن وامان کا مسئلہ کی نزاکت اور سنجیدگی کی طر ف تو جہ دلا نا تھا ۔ جنکی وجہ سے معمو لی با توں پر بھی ہڑتالیں احتجاج اور دھر نے ہو نے سے نہ صر ف کرا چی میں کا روباری اور تجا رتی سر گرمیاں بُر ی طر ح سے متا ثر ہو تی ہیں اور پو رے ملک کی معیشت کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ہیں کیو نکہ کرا چی پاکستان کا معا شی مر کز ہے ۔

(جاری ہے)

بلکہ عام مزدور طبقہ جو یو میہ اُجر ت پر کا م کرتا ہے کا استعمال ہو تا ہے ۔ تر جمان نے مزید کہا کہ گذ شتہ رو ز بھی شہر بھر میں بو ل چینل کے ملا زمین کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے شدید ٹر یفک جا م تھا ۔جس سے کرا چی کے لو گ متا ثر ہو ئے ۔ تر جمان نے مز ید کہا کہ سیا سی جما عتیں اور بز نس کمیونٹی دو نو ں بطو ر پا رٹنر ز ملک میں معا شی خو شحال اور عوام کی فلاح وبہبو د کے لیے کا م کر رہے ہیں اور کہا کہ اگر کسی بھی سیا سی جما عت کی اس لفظ اور جملہ سے دل آزاری ہو ئی ہے تو ایف پی سی سی آئی ایک پھر واضح کر تی ہے اور یقین دلا تی ہے کہ لفظ مکھی کا استعمال بطو ر مثال کیاگیا اور کسی بھی سیاسی جما عت یا انفرادی سطح پر کسی کی دل آزاری کی نیت سے نہیں کیاگیا ۔

اس لیے کوئی بھی سیا سی پا رٹی کو اس سلسلے میں غلط فہمی کا شکا ر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :