امریکا نے عراق کے لئے نو ملین ڈالرز کی اضافی امداد کی منطوری دے دی

ہفتہ 13 جون 2015 16:13

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )امریکا نے عراق کے لئے نو ملین ڈالرز کی اضافی امداد کی منطوری دی ۔ وائٹ ہاوس کے مطابق اضافی امداد کا اعلان عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کی امریکی صدر براک اوباما سے گذشتہ روز واشنگٹن میں ملاقات کے بعد سامنے آیا۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی ں ائب صدر جو بائیڈن نے سلیم الجبوری سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد ملاقات کا ایک اور دور وائٹ ہاوس میں ہوا۔

اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عراق کے اندر انتہا پسند تنظیم 'داعش' کے جنگجووں کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو ہزار چودہ سے ابتک امریکا، عراق کو 415 ملین ڈالرز کی امداد دے چکا ہے۔ دوسری پیش رفت میں امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے بھی عراقی سپیکر سلیم الجبوری اور ان کے ہمراہ امریکا آنے والے عراقی ارکان پارلیمنٹ سے محمکہ دفاع پینٹاگان میں ملاقات کی جس میں 'داعش' کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقی اور امریکی عہدیداروں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ عراقی فضائی حملوں کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لئے سنی سرداروں اور قبائل کے جنگجووں کے ساتھ زیادہ قرابت کے تعلقات قائم کئے جائیں۔