صوبہ بھر کے تھانوں میں شکایات رجسٹر لازمی قرار، گشت نظام کو مضبوط بنانے کے احکامات جاری

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں نماز تراویح،فجر، مغرب کے اوقات میں تمام مساجد، امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایت

ہفتہ 13 جون 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے تھانوں میں شکایات رجسٹر لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ رمضان المبارک میں گشت نظام کو مضبوط بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے آئی جی پنجاب نے تمام تھانوں میں عوامی سہولت کیلئے شکایات رجسٹرڈ کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تھانوں میں آنیوالے تمام افراد کی شکایت کے اندراج میں آسانی ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے تمام ایس ایس پیزکو حکم دیا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں نماز تراویح،فجر، مغرب کے اوقات میں تمام مساجد، امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :