امن و امان کے قیام کیلئے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں، صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، آغاسراج درانی

ہفتہ 13 جون 2015 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ ہفتہ کوسندھ اسمبلی کے باہر بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الزام لگا کر کسی کی عزت اچھالنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔

ماضی میں بھی لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اگر کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

کراچی میں امن و امان کی بہتری کے لیے آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال میں بھی بجٹ میں امن و امان کے قیام کے لیے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنمااورسابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے کہاکہ سندھ میں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ عوام کے پاس کھانے کے لیے نہیں ہے اور حکومت اپنے اخراجات کم کرنے بجائے انہیں بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاسندھ فوج کی موجودگی میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے دوبارہ انتخابات کرائے جانے چاہیے، اگرایسا نہ ہوا تو سول وار شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :