معروف روحانی شخصیت حضرت میراں سیدمحمدیزدانی کاسالانہ چارروزہ عرس مبارک اختتام پذیر

ہفتہ 13 جون 2015 17:02

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) معروف روحانی شخصیت حضرت میراں سیدمحمدیزدانی کاسالانہ چارروزہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

آخری روزکبڈی ٹورنامنٹ زیرنگرانی سجادہ نشین سیدعشرت عباس کاظمی اورسیدنیرکاظمی منعقدہوئی جس میں ایس ایچ او رانا محمداقبال انجمن تاجران کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی نارنگ فلورملزکے ڈائریکٹر ملک محمدعمران چوہدری اعجازباجوہ اور دیگر معزز شخصیات مہمانان خصوصی تھیں کبڈی ٹورنامنٹ دس ہزارسے زائدتماشائیوں نے بڑے زوق شوق سے دیکھا واضح رہے کہ یہاں ہرسال کبڈی ٹورنامنٹ میں پنجاب سے چوٹی کے پہلوان شرکت کرتے ہیں اورمیلہ کوچارچاندلگاتے ہیں۔