رواں مالی سال مقامی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

ہفتہ 13 جون 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)رواں مالی سال گیارہ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں30 فیصد اضافہ ہوا، ایک لاکھ62 ہزار یونٹس فروخت کئے گئے،پاکستان آٹوموٹیومینوفکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت30 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 62ہزار یونٹس ریکارڈ کی گئی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں جدید گاڑیوں کی آمد، شرح سود بیالیس سال کی کم ترین سطح پر آنے سے کار فناسنگ میں اضافے اور حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکسی اسکیم کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔