کراچی ؛ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کی ریکی کرنے والے دہشت گردوں و محافظوں کے درمیان فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 13 جون 2015 17:51

کراچی ؛ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کی ریکی کرنے والے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کی ریکی کرنے والے دہشت گردوں اور محافظوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب چیک پوسٹ نمبر 5 کے مقام پر ایس ایس پی راؤ انوار کے محافظوں اور ان کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے دہشگردو کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار گھر سے ہائی کورٹ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں ایک مشکوک موٹر سائیکل اور گاڑی ان کی گاڑی کا مسلسل تعاقب کر رہی تھی ۔ شک ہونے پر ملیر کینٹ کے قریب چیک پوسٹ نمبر 5 پر گاڑی کے ساتھ موجود محافظوں نے گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہا جس پر گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں نے محافظوں پر فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

محافظوں کی جوابی فائرنگ میں گاڑی میں موجود 2 دہشت گرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔ جن کا بعد میں محافظوں کی جانب سے تعاقب کیا گیا اور ان دونوں کو بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ بعدازاں کارروائی ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف ، ٹی ٹی پستول اور دستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سواتی گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ واقع کے بعد چاروں ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔ بعداز حملہ ایس ایس پی راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد میری ریکی کر رہے تھے محافظوں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں واضح رہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار پر کچھ عرصہ قبل بھی ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ مکمل طور پر محفوظ رہے