جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت اقدامات نہ ہونے سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے،ماہرین زراعت

ہفتہ 13 جون 2015 17:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصلوں کے کیڑوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونے ، زرعی ایجوکیشن سے لا تعلقی اور شرح خواندگی کی کمی کے باعث 80فیصد کسان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بروقت اقدامات نہیں کرتے جس سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کاشتکاروں کو 25سے 35فیصد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے `