ٹریفک وارڈنز انتہائی محنت اور لگن سے رمضان بازاروں کی خصوصی ٹریفک ڈیوٹی نبھائیں، سی ٹی او
ہفتہ 13 جون 2015 18:19
فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ٹریفک وارڈنز انتہائی محنت اور لگن سے رمضان بازاروں کی خصوصی ٹریفک ڈیوٹی نبھائیں۔ وقت کی پابندی نہ کرنے والوں اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت اور فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم نے تمام رمضان سستے ماڈل بازاروں میں تعینات ٹریفک وارڈنز کو خصوصی بریفنگ کے دوران کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذکورہ بازاروں کی ڈیوٹی کو سیکڑ انچارجز اور سرکل افسران با ر بار چیک کریں۔(جاری ہے)
ہر شفٹ کے ٹریفک وارڈنز متبادل شفٹ کے افسران کے آنے تک ڈیوٹی پر رہنے کے پابند ہونگے، تمام بازاروں کی ڈیوٹی بشمول صدر ایریا کسی بھی وقت اچانک چیک کی جاسکتی ہے اور غیر حاضر سٹاف کو کلوز کر لیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ متبادل سٹاف فوری تعینات کیا جائے گا اور اس کی ذمہ داری سیکڑ اور متعلقہ انچارج پر بھی ہوگی۔
اس سلسلہ میں ڈیوٹی کے بہترین ہونے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کو مناسب پارکینگ میں پارک کیا جائے گا او ر اس حوالے سے شہریوں کی مکمل رہنمائی بھی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.