Live Updates

رمضان المبارک سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے ‘ میاں مقصود احمد

نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں میں بے ضا بطگیوں کو عدلت میں چیلنج کریں گے ‘ امیرجماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 13 جون 2015 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دفتر جماعت اسلامی علاقہ سطی لاہور کے ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ورکر ز کنونشن میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ذکر اﷲ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان ، سیکرٹر ی اطلا عات جماعت اسلامی لاہور عبد العز یز عابد ، شاہدنوید ملک ، طیب صدیقی ،ملک منیر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے گھریلوں صارفین پر تین روپے اور صنعتی صارفین چار روپے فی یونٹ اور سبسٹی کو ختم کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرِ ایا ہے حکومت کی ان ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیا ء صرف کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے، بے روز گاری ، لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام پہلے ہی مسلسل اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کیے جانے والے حالیہ اضافہ کو واپس لے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمہ کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے لاہور شہر کے اکثر علاقوں میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی ہیں انھوں نے کہا کہ عدلت کے حکم پر حکومت نے نئی حلقہ بندیاں تو کر وا دی ہیں لیکن ان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں حالانکہ نئی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے تحت ہو رہی ہیں لیکن حکومتی پنجاب کی مدخلت جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات