سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ روایتی ہے ،مکمل طور پر شہری علاقوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے ،خواجہ اظہار
ایک ایک محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اس کا کچھا چٹھا کھولیں گے،دعوے سے کہتے ہیں 2016کے بجٹ میں بھی یہی اسکیمیں ہونگی،میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 13 جون 2015 18:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ روایتی ہے ۔اس بجٹ میں مکمل طور پر شہری علاقوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ایک ایک محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لے کر اس کا کچھا چٹھا کھولیں گے ۔دعوے سے کہتے ہیں کہ 2016کے بجٹ میں بھی یہی اسکیمیں ہوں گی اور یہی روایتی تقریریں ہوں گی ۔
شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے حقوق کے لیے ایم کیو ایم سندھ اسمبلی سمیت ہر سطح پر آواز اٹھائے گی اور اب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت قریب آگیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری ایک بھی تجویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا ۔(جاری ہے)
سابقہ اسکیمیں دہرائی گئی ہیں ۔
کراچی ،حیدر آباد اور بڑے شہروں کے لیے کوئی نئے میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیے گئے ہیں ۔حکومت کوئی ایک ضلع بھی بتادے جس میں تمام سہولیات موجود ہوں ۔جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں ۔عملی طور پر سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ سے بھی کوئی خوشحال نہیں آئے گی ۔بجٹ کا مکمل جائزہ لیں گے اور کٹوتی تحریکیں پیش کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اگر بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے تو پھر اپوزیشن کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جائے اور کرپٹ وزراء کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے والے شہر کراچی کو نئے مالی سال میں کچھ نہیں دیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.