ملتان‘ مکان کی چھت گرنے سے 2بچیوں سمیت 5خواتین جاں بحق ‘ 2زخمی
ایک ساتھ پانچ جنازے اٹھنے پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا‘ ورثا دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ہر آنکھ اشکبار
ہفتہ 13 جون 2015 18:50
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) مکان کی چھت گرنے سے 2بچیوں سمیت 5خواتین جاں بحق ہو گئیں 2زخمی ، ایک ساتھ پانچ جنازے اٹھنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ، ورثا دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ہر آنکھ اشکبار۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈ کے علاقے خواجہ غریب آباد میں عبدالمجید نامی شخص کے اہل خانہ صبح ناشتہ کرنے میں مصروف تھے کہ ایک کمرے کی چھت اچانک گر گئی جس کی وجہ سے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے ۔
ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر چار خواتین اور تین بچوں کو ملبے سے نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پچاس سالہ صابرہ بی بی ، عطیہ بی بی ، 30 سالہ رضیہ ، 2سالہ ماہم اور ۳ سالہ اریبہ بی بی دم توڑ گئیں۔ گھر کے سربراہ عبدالمجید کے مطابق وہ اپنے گھر میں نیا کمرہ تعمیر کروا رہے تھے، زیر تعمیرکمرے کی اینٹیں اوریگر ملبہ دوسرے کمرے کی چھت پر رکھا تھا ، وزن برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے چھت نیچے آ گئی ، مرنے والوں میں عبدالمجید کی بیوی صابرہ ، بہو رضیہ ، دو پوتیاں اور فیصل آبادسے آئی ہوئی ایک مہمان خاتون عطیہ بی بی جو کہ عبدالمجید کی سالی تھی شامل ہیں، میتیں نشتر ہسپتال سے گھر لائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا، ایک ساتھ پانچ جنازے اٹھنے پر لواحقین ، ان کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ اشکبار تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.