حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ساڑھے3 ارب روپے فراہم کرے گی،250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 29ہزار خصوصی طلبا کو مفت یونیفارم‘ کھانا‘ کتابیں‘ امدادی آلات دیئے جاتے ہیں،حکومت پنجاب سپیشل افراد کو مالی وظائف ‘ ٹرانسپورٹ اور رہائش کے لئے ہوسٹل کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے

صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید کا بیان

ہفتہ 13 جون 2015 18:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے نئے مالی سال میں ساڑھے تین ارب روپے فراہم کرے گی۔ بصارت سے محروم افراد سمیت سپیشل افراد کی سماجی بحالی پر پوری توجہ دی جائے گی۔ہفتہ کو اپنے بیان میں صوبائی وزیرسپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی سماجی‘ معاشی اور مالی بحالی کے لئے میسر وسائل کے ساتھ ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

صوبہ بھر میں سپیشل افراد کی سہولت کے لئے حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 78 کروڑ روپے بھی فراہم کرنے گی۔ آصف سعید منہیس نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل افراد کے لئے حکومت کی زیرنگرانی 250سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں جہاں 29 ہزار سے زائد خصوصی (معذور)طلباوطالبات زیرتعلیم ہیں جہاں خصوصی افراد کو حکومت کی طرف سے یونیفارم‘ کھانا اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی افراد کو امدادی آلات بھی حکومت کی طرف سے مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ آصف سعید منہیس نے کہا کہ خصوصی افراد کو سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں حکومت کی طرف سے مالی وظائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں خصوصی افراد کی آمدورفت میں سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ بھی میسر ہے اور رہائش کے لئے ہوسٹل کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :