تمام ایس ایچ اوزتھانوں میں تعینات افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کا شیڈول مرتب کریں، سی پی او

ہفتہ 13 جون 2015 19:23

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سی پی او فیصل آبا دافضال احمد کوثر نے تمام ایس ایچ اوز ضلع ہذا کو ہدایت جاری کی ہے کہ تھانہ جات میں تعینات افسران و ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار چھٹی دینے کیلئے ایک شیڈول فوری طور پر مرتب کیا تاکہ افسران و ملازمین ہفتہ میں ایک دن چھٹی کر سکیں۔ ہفتہ وار چھٹی دینے کا مقصد تمام افسران و ملازمان تازہ دم رہیں اور نجی کام بھی نمٹا سکیں۔سی پی او فیصل آبا د نے واضح کیا کہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی دکھلانے والے افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں بھی لائی جائے گی۔