`ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی `

ہفتہ 13 جون 2015 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیاتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ 6دنوں میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر مہنگا ہوا لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں قیمت میں کوئی ردو دبدل دیکھنے میں نہیں آیا ۔ہفتے کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر اضافے سے1181ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی،حیدرآباد ،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار600روپے ،10گرام سونے کی قیمت39ہزار771روپے اور چاندی کی فی تولہ قیمت640روپے کی سطح پر برقرار رہی۔دوسری جانب ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6کاروباری دنوں میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1174ڈالر سے بڑھ کر 1181ڈالر پر جاپہنچی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹ میں اتار چڑحاؤ کے باوجود سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ `