` پاکستان رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں بگڑے ہوئے معاملات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، ندیم خان
امن وامان کیلئے اجلاسوں میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز بزنس کمیونٹی کو بھی شریک کیا جائے، بزنس کمیونٹی کی سے مشاورت کرکے انکی تجاویز پر عمل بھی کیا جائے،چیئرمین کاٹی`
ہفتہ 13 جون 2015 19:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرکی جانب سے سرکاری اور نجی اراضی پرقبضہ کرنے،پانی مافیاز کی جانب سے پانی کی غیرقانونی فروخت سے اربوں روپے کمانے اور دیگر اہم معاملات پر پیش کی گئی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں بگڑے ہوئے معاملات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن اس کے باوجود لینڈ اور واٹر مافیاز سرگرم ہیں ، اس وقت یہ بہت مناسب موقع ہے کہ معاملات درست کئے جائیں اوراگر بزنس کمیونٹی میں بھی ایسے افراد موجود ہیں تو انکے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ندیم خان نے کہا کہ بھتہ مافیا،لینڈمافیا اورٹارگٹ کلنگ نے امن وامان کو شدید متاثر کیا ہے، تاہم اب رینجرز اور پولیس کی بہتر کارکردگی کے سبب امن وامان کی صورتحال قدرے بہتر ہے اورآپریشن کے بہترنتائج برآمدہورہے ہیں،وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ کراچی آپریشن کیلئے فنڈ مہیا کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے بجٹ میں سندھ پولیس کیلئے ہرسال بھاری رقم مختص کرتی اور اس سال بھی65 ارب روپے میں سے سندھ پولیس کیلئے61.42ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اتنی بھاری رقم سندھ پولیس کیلئے رکھی جاتی ہے تو پھر نہ صوبے کی پولیس کے پاس ہتھیار ہوتے ہیں اور نہ ہی جدید آلات انہیں دستیاب ہیں جن کی مدد سے وہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کرسکیں، جواباً پاکستان رینجرز سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تندہی سے سرگرم ہے لیکن رینجرز کیلئے صرف2.43ارب روپے رکھے گئے ہیں جو ایک مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے صرف چندسالوں کے دوران بجٹ میں پولیس کیلئے رکھی گئی رقوم جن منصوبوں میں خرچ کی گئی ہیں انکی ایک کمیٹی قائم کرکے چھان بین کرائی جائے اور اس کمیٹی میں بزنس کمیوٹی کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے رینجر ز کی خدمات کو سراہتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی جانب سے ڈی جی رینجرز سے یہ مطالبہ کیا کہ امن وامان کیلئے ہونے والے تمام اجلاسوں میں ملک کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز بزنس کمیونٹی کو بھی شریک کیا جائے اور امن وامان کی بہتری کیلئے بزنس کمیونٹی کی سے مشاورت کرکے انکی تجاویز پر عمل بھی کیا جائے۔ندیم خان نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی،کے سی سی سی آئی،کاٹی یا کوئی بھی دوسری تجارتی ایسوسی ایشن سرکاری اور نجی اراضی پرقبضے کی حمایت نہیں کرسکتی، اس لئے اگرکسی تاجر اور صنعتکارنے بھی کسی زمین پر قبضہ کیا ہو تو اس کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے، کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام مافیاز کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے اور قیام امن کے لیے بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائی جائے جس کیلئے سندھ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہرممکن وسائل فراہم کرے ۔ ندیم خان نے مزید کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں بھی لینڈ مافیاز سرگرم ہے جنکا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ قبضہ مافیا فیکٹریوں کے گوداموں اور زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں،ان کے خاتمے کیلئے علیحدہ ٹیمیں بنائی جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.