`درگئی،پیپلز پارٹی کا دفتر اور تحصیل کونسلر کی سیمنٹ کی دکان مسمار کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال`

ہفتہ 13 جون 2015 21:24

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) سخاکوٹ بازار میں گذشتہ رات پیپلز پارٹی کے دفتر اور تحصیل کونسلر حاجی اعظم خان جھاڑے کے سیمنٹ دکان کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال۔تفصیلات کے مطابق : تحصیل درگئی کے سخاکوٹ بازار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر اور پیپلز پارٹی کے نو منتخب تحصیل کونسلر حاجی اعظم خان جھاڑے کے سیمنٹ دکان کو رات کے وقت ایکسی ویٹر کے ذریعے مسمار کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان اور سخاکوٹ بازار کے دکانداروں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی طور پر اپنی دکانوں کو بند کرکے شٹر ڈاؤن کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرہ کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و منتخب ضلعی کونسلر سید احمد علی شاہ باچہ نے کی جبکہ احتجاج میں سکرٹری عنایت خان ، سابقہ تحصیل ناظم و ضلعی کونسلر محمد یوسف خان ، حاجی اعظم خان جھاڑے ، پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر سبز علی خان ، کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر فضل رازق خان ، پی پی پی تحصیل درگئی کے جنرل سکرٹری محمد یونس خان ، ڈیگے مارکیٹ کے صدر حمیداللہ خان ، عالمگیر خان ، حضرت گل ، پیپلز پارٹی تحصیل درگئی کے صدر و ضلعی کونسلرحاجی محمد طیب ، شمشیر علی خان ، سخاکوٹ ٹرید ایسوسی ایشن کے صد ر ظہور خان ،حاجی اعظم خان جھاڑے ، پیپلز پارٹی کے ہی ضلعی کونسلر زمحمد سفید خان ، محمد خان مہمند اور کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان اورتاجر برادری شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے قیادت اور حاجی اعظم خان جھاڑے کی رپورٹ پر تھانہ سخاکوٹ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ سخاکوٹ لیویز نے مسماری میں استعمال ہونے والی ایکسی ویٹر کو قبضہ میں لے کر ایک ملزم راحت اللہ ولد سید باچہ کو گارفتار کرلیا ہے جبکہ دو ملزمان بلال ولد خادی خان ، اور فواد ولد خالد تاحال روپوش ہیں ۔ مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار میجر گل روز خان نے احتجاجی مظاہرہ کے قائدین سے مذاکرات کرکے ان سے ملزمان کی کل تک گرفتاری کی ڈیڈ لائن حاصل کرلی اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوئے تاہم سخاکوٹ بازار میں تاجر برادری کی کال پر شٹر ڈاؤن جاری رکھا گیا`

متعلقہ عنوان :