`سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی امیر قطر سے ملاقات،باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال `
ہفتہ 13 جون 2015 21:29
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں خلیجی مملکتوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے شاہی محل میں جمعہ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات اور مشترکہ باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ تمیم نے سعودی وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم دوئم محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشایئہ کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد الثانی کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن خالد بن عبدالرحمان العیسی بھی موجود تھے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.