گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ادارے نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں دلچسپی ظاہر کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 21:36

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ادارے نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں دلچسپی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ادارے نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کی جانب سے جعلی ڈگریوں کی فروخت کے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ادارے نے اس معاملے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر جعلی ڈگریوں کی فروخت کا یہ دنیا میں سب سے بڑا سکینڈل ہے لہذا وہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلےمیں ایف آئی اے کے حکام سے رابطہ کر کے تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیلات ملتے ہی اس سکینڈل کو اگلے ایڈیشن میں شائع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :