`پشاور،بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات مکمل

ہفتہ 13 جون 2015 21:38

`پشاور،بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات مکمل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات مکمل ملک ریاض خان چیئر مین ، اکبر نیاز خان صدر اور محمد ذیشان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بنوں میں منعقدہ بنوں ڈویژنل سائیکلنگ انتخابات کے سلسلے میں جنرل کونسل میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس میں صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نثار احمد خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور رشید ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نمائندے محمد علی اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ابزرور تیفور زرین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

جنرل کونسل میٹنگ میں متفقہ طور پر ملک ریاض خان کو ایسوسی ایشن کے چیئر مین ، اکبر نیاز خان صدر، راحت الله خان سینئر نائب صدر، اسماعیل خان ، عارف الله، ناصر خان اور مس نادیہ نائب صدور ، محمد ذیشان جنرل سیکرٹری ، محمد انعام فنانس سیکرٹری ، نور غنی خان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ ملک آیاز، فہیم خان ، عاطف خان ، دیدار خان ایسوسی ایٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی سائیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م اس سے قبل صوبے کے مختلف ڈویژن میں بھی انتخابات کا سلسلہ مکمل کرچکے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات 17 جون کو پشاور میں منعقد کئے جائینگے ۔ `

متعلقہ عنوان :