بجلی کے منصوبوں کے لئے 16 ارب 50 کروڑ روپے، تھرکول منصوبے کے لئے 9 ارب 79 کروڑ روپے مختص

ہفتہ 13 جون 2015 21:51

کراچی ۔ 13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 16 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں مالی سال 2015-16ء کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبے کے لئے 9 ارب 79 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، تھرکول منصوبے کیلئے پانی کی فراہمی کے لئے 3 ارب تجویز کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :