وزیراعلیٰ کا لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں 2 روزہ سکلز نمائش اور جاب فیئر2015 کے مختلف سٹالز کا دورہ

ہفتہ 13 جون 2015 22:07

وزیراعلیٰ کا لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں 2 روزہ سکلز نمائش اور ..

لاہور۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہفتہ کے روز لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیراہتمام 2 روزہ سکلز نمائش اور جاب فیئر2015 کے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں و اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر نوجوانوں کی مہارت و تربیت کے ساتھ ان کی بنائی گئی اشیاء اور ہنر کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ نے فنی تربیت کے کورسز کرنے والے طلبا و طالبات سے ملاقات کی، ان سے ہاتھ ملایا اورتربیتی کورسز کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹیوٹا کے حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے تربیتی کورسز کیلئے کم از کم تعلیم میٹرک ہونی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ہنر مندی سیکھ سکھیں اور کار آمد شہری بن سکیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایک سٹال پر چینی زبان سکھانے کے حوالے سے وہاں موجود ٹیچر اورطلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان کی آنے والے وقتوں میں بہت اہمیت بڑھ جائے گی،اسی لئے پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کیلئے لاہور میں کالج کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ چینی زبان سیکھنے پر توجہ دیں۔وزیراعلیٰ نے چینی زبان کے ٹیچر اور طلباء کے ساتھ چینی زبان میں بھی چند جملے بولے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عوام کے فلاحی منصوبوں پر مخالفین کی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبے غریب اور عام آدمی کیلئے ہیں۔ اشرافیہ کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت کی بلٹ پروف گاڑیاں منگوائی جائیں تو وہ ٹھیک ہے لیکن اگر عام آدمی کے فلاحی منصوبے پر وسائل خرچ کئے جائیں تو اس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ میٹرو بس سروس سے محنت کش، اساتذہ، وکلاء، بیوہ، یتیم اور عام آدمی مستفید ہو رہے ہیں۔ عام آدمی کیلئے منصوبے بنانا اگر گناہ ہے تو میں یہ گناہ سو بار کرنے کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :