آر پی او راولپنڈی نے کرپشن کی شکایات پرسی پی او آفس میں تعینات 4کلرکوں کو ضلع بدر کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے کرپشن کی شکایات پرسی پی او آفس میں تعینات چار کلرکوں کو ضلع بدر کر دیا ۔ آر پی او فخر سلطان راجہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں ۔ کہ سینئر کلرک شاہد نواز ، آصف مجید ، محمد اقبال اور جونیئر کلرک محمد ارسلان کرپشن میں ملوث ہیں اور کسی بھی اہلکار کا جائز کام بھی بغیر رشوت لئے نہ کرتے ہیں ۔

اور ان کے خلاف ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتاہے کہ انہوں نے رشوت لی ہے ۔

(جاری ہے)

ان شکایات کی روشنی میں آر پی او فخر سلطان راجہ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور حکم دیا کہ میرٹ پر انکوائری کر کے مجھے رپورٹ دی جائے ۔ جس پر انکوائری کمیٹی نے ان جملہ کلرکوں کے خلاف اپنی سفارشات مرتب کیں کہ واقعتا یہ چار کلرکوں کرپشن اور بد انتظامی میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ اس انکوائری رپورٹ کے بعد آر پی او فخر سلطان راجہ نے سینئر کلرک شاہد نواز کو ضلع جہلم ، آصف مجید اور محمد اقبال کو ضلع اٹک جبکہ جونیئر کلرک ارسلان کو ضلع چکوال تبدیل کر دیا ، آر پی او فخر سلطان راجہ نے کہاکہ محکمہ پولیس کے کسی شعبہ میں کرپشن اور بد انتظامی برداشت نہ کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :