تنظیم اساتذہ کا وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 7.5 فی صد اضافہ مسترد، صوبائی بجٹ میں 20فی صد اضافے کامطالبہ
ہفتہ 13 جون 2015 22:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) تنظیم اساتذہ نے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فی صد اضافہ مسترد کرتے ہوئے صوبائی بجٹ میں 20فی صد اضافے کامطالبہ کیا ہے۔عشیرئی دیر بالا میں صوبائی مجلس عاملہ کے تین روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صوبائی بجٹ میں اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کے اعلان کامطالبہ کیا۔
اجتماع سے صوبائی صدر حمید الحق،جنرل سیکرٹری محمد ناصر،مرکزی سیکرٹری مالیات خیر اللہ حواری اورشعبہ متاثرین تعلیم کے مرکزی صدر مصباح الاسلام عابد ،صوبائی پریس سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے صرف ساڑھے سات فی صد اضافہ محض مذاق ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ عمران خان مرکزی بجٹ پر مثبت تنقید کا عملی جواب دے کر صوبہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخوا میں شامل کرکے 30فی صد اضافے کا اعلان کرے۔
تمام الاؤنسز میں 50 فی صد اضافہ کرے اور تمام سرکاری ملازمین کو ون سٹیپ پروموشن کا تاریخی پیکیج دے ۔انھوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اساتذہ بالخصوص استانیوں سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے اور اگر اس کی فی ا لفور تلافی نہ کی گئی تو اساتذہ مستقبل میں انتخابی ڈیوٹی سے انکار کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ اگر معاشی طورپر مطمئن نہ ہوں توو ہ کیسے قوم کے بچوں کی تربیت کر سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ تنظیم اساتذہ روز اول سے تعلیم کے شعبہ میں اسلامی اور ترقی سے ہم آہنگ فضا قائم کرنے کے لیے کاکر رہی ہے حکومت کا بھی فرض ہے کہ شعبہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.