بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کی: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 22:21

بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کیخلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت آپریشن ضرب عضب کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کی جبکہ آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنے اور اس پر سے توجہ ہٹانے کیلئے مشرقی سرحدوں پر کشیدگی پیدا کی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر بھارت نے ریشہ دوانیاں شروع کردی ہیں۔