سندھ :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور پولیس بھرتیوں کا اعلان

ہفتہ 13 جون 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ حکومت خدمات پرنئے ٹیکس کے نفاذ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے اورپولیس سمیت مختلف محکموں میں پچیس ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا ۔صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خدمات پرسیلزٹیکس کی شرح چودہ فیصد کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اسٹامپ ڈیوٹی میں فی ایک سوروپے پر پانچ پیسہ اورانفرااسٹرکچرسیس ٹیکس میں ایک فیصد اضافے اورکمرشل جائیداد کرائے پردینے والوں پرچھ فیصد ٹیکس عائدکیا گیا ۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد اوردوہزارگیارہ اوربارہ کے ایڈہاک اضافے کوپے اسکیل میں ضم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاونس میں پچیس فیصد اضافے بھی تجویز کیا گیا ۔سندھ کی عدالتوں میں ججزاورعملہ کی کمی پوری کرنے کے لیے سات سواٹھارہ نئی اسامیوں کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :