وفاقی وزیر خزانہ سے سوڈا واٹر انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 13 جون 2015 22:43

اسلام آباد ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کو یہاں سوڈا واٹر انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی جس میں سوڈا واٹر انڈسٹری پر ٹیکسوں کے نفاذ کے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سے حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری پر ٹیکسوں کے اعلان کی وجہ سے انہیں مارکیٹ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی درخواست پر غوراورکوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔