تمام چیف انجینئرز والو آپریشن کے ذریعے پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں ، ہاشم رضا زیدی

جن علاقوں میں والوز کی مرمت نہیں کی جاسکی انہیں بلاتاخیر فعال بنائیں ،والووز آپریشن ہی سے ہر علاقہ میں ناغہ سسٹم پر عمل کرکے پانی فراہم کیا جائے کچی آبادیوں میں فراہمی آب کا نظام نہیں ، مراکز میں موصو لہشکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں میسر آسکیں

ہفتہ 13 جون 2015 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ تمام چیف انجینئرز والوں آپریشن کے ذریعے پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں تاکہ ہر علاقہ میں پانی پہنچایا جاسکے ، انہو ں نے ہدایت کی ہے کہ ابھی تک جن علاقوں میں والوز کی مرمت نہیں کی جاسکی انہیں بلاتاخیر فعال بنائیں ،والووز آپریشن ہی سے ہر علاقہ میں ناغہ سسٹم پر عمل کرکے پانی فراہم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں فری ٹینکرز سروس سے مکینوں کو ان کی دہلیز پر پانی مل رہا ہے،خاص طور پر ایسے علاقے اولین ترجیح میں شامل ہیں کہ جہاں کی کچی آبادیوں میں فراہمی آب کا نظام نہیں ہے،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ اور کمشنرآفس کے مراکز شکایات میں موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں میسر آسکیں انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ بعض علاقوں میں لیکیجز کی شکایات پر فوری توجہ دی جائے تاکہ پانی ضائع نہ ہو ، اس لئے کہ پانی کی کمی کے باوجود دستیاب پانی ہی سے شہریوں کو فراہمی آب کے لئے مثبت اور بروقت اقدامات کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ حب ڈیم میں پانی ابھی تک اس لیول تک نہیںآ سکا کہ وہاں سے فراہمی آب کا سلسلہ شروع کیا جاسکے تاہم توقع ہے کہ مزید بارشوں سے حب ڈیم کی سطح جو ڈیڈ لیول سے بھی کم ہوگئی تھی دوبارہ بھر جائے گا تاہم اس دوران متبادل ذرائع سے ضلع غربی ،نارتھ کراچی ،سرجانی ،بلدیہ،لیاری ،اور دوسرے علاقوں کو 65ملین گیلن سے زائد پانی کی فراہمی جاری ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شہر میں والوز آپریشن میں واٹربورڈ کے عملے سے تعاون کریں گے جبکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کو لازمی اور یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی ، فری ٹینکرز سروس کی تعداد بھی 3ہزار کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :