آئی اون پاکستان کانفر نس کا انعقاد ملک کی تر قی و استحکام کے لئے مثبت کوشش ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی

ہفتہ 13 جون 2015 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان بڑے باصلاحیت ہیں۔ ان کے اندر ہر شعبہ میں کما ل دکھانے کی صلاحتیں موجود ہیں ۔ ضرورت ا س با ت کی ہے کہ ان کی صلاحتیوں کو قومی معاثرتی اور سرکار سطح پر اجاگرکرنے کا موقع ملے۔ نوجوانوں کو بھی چاہئے کہ و ہ اپنا قومی کر دار ادا کریں۔ ملک میں امن ،ترقی اور سماجی و معاشی استحکام کے لئے کام کریں وہ سوشل ریفامرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی اون پاکستان کانفرنس کا افتتاح کر نے کے بعد شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔

کانفرنس میں سری لنکاکے شہر پوٹالام کے مئیر کے اے بائز K.A.Baiz، ملک کے مختلف شہروں کے نوجوانوں کے وفود کے علاوہ ، سعودی عرب ایران ، نیپال اور شام سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے نوجوانوں کے وفود نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحتیوں کو ابھارنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے ،انھیں جدید تقاضوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحتیوں کو اجا گر کر نے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی جار ہی ہے تا کہ ملک کی سماجی ،معاشی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کر دار اد ا کرسکیں ۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر پروگراموں میں شر کت کے مواقع انھیں حا صل ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ان سرگرمیوں میں بھر پو ر حصہ لیں ۔ انھوں نے سوشل ریفارمرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م آئی اون پاکستان کانفر نس کے انعقاد کو مثبت کوشش قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے ملکی نوجوان بیرون ملک دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیا ل کا موقع حا صل کریں گے۔

کانفرنس کا انعقاد ایک دوسرے سے سیکھنے اور معلومات کے تبا دلے کا موقع فراہم کر نے کی یہ کوشش خو ش آئیند ہے یقینا اس سے ہمار ے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے اپنی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کر نے کا موقع ملے گا اور ان کے اندر اعتماد بڑھے گا ۔کانفرنس سے ملکی اور غیر ملکی وفود کے نمائندوں نے اپنی تقار یر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحتیوں کو ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے ہر شعبہ میں اپنی خدمات انجام دینے کا عز م رکھتے ہیں۔

بعد ازاں کمشنر کراچی نے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحتیوں کا مظاہر ہ کر نے والے نوجوانوں میں سوشل ریفارمرز ایسو سی ایشن کی جانب سے شیلڈز بھی دی گئیں۔اس موقع پر فہد رضوی،محمد عظمت اتاکا، نیشنل بنک سی ایس آر کے کو آرڈینیڑ غلام محمد خان کے علاوہ ایران اورشام کے وفود کے نمائندے نوجوانوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :