وزارت خزانہ نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں100 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی
ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے برابراضافہ ہوگا،اس سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب
ہفتہ 13 جون 2015 23:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) وزارت خزانہ نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ جس طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا جائے گا جس پر پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان کی تجویز اور مطالبے پر ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں ، مراعات اور ان کے پروٹوکول میں اضافے کے متعلق سفارشات کی تیاری کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا چیئرمین میاں عبدالمنان کو بنایا گیا تھا ، کمیٹی نے اتفاق رائے سے یہ سفارشات مرتب کرکے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھجوائی تھیں کہ ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 67 ہزار سے بڑھا کر 130 ہزار تک کردی جائیں ، ڈیلی الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے اور ان کا نام پروٹوکول میں وفاقی سیکرٹریوں کے برابر رکھا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.