ہالی ووڈ فلم” سیون منٹ “ 26 جون کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں لیوین ریم بن، لیوک مشیل،جیسن ریٹر،جوئیل مورے اداکاری جوہر دکھائیں گے

اتوار 14 جون 2015 11:28

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ہالی ووڈ فلم سیون منٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ، فلم 26جون کو امریکی سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم سیون منٹ کی کہانی ہائی اسکول سے ساتھ رہنے والے تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو ایڈونچر کے لئے بناتے ہیں ڈکیتی کا منصوبہ لیکن جلد بازی میں اپنے ہی کھودے گڑھے میں گر جاتے ہیں ۔ہدایتکار جے مارٹن کی اس فلم میں لیوین ریم بن، لیوک مشیل،جیسن ریٹر،جوئیل مورے اداکاری جوہر دکھائیں گے،فلم چھبیس جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :