لیاری،رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک

دہشتگردوں نے گل محمد لین میں رینجرز پر فائرنگ کی ، جوابی کارروائی میں مارے گئے ، 11 مشتبہ افراد زیر حراست

اتوار 14 جون 2015 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی کے دوان گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہوگئے۔ ڈیفنس سے رشوت خور اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن میں 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیاری کے علاقے گل محمد لین میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ میں قتل سمیت ساٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔ ملزم ارسلان ملا بابا لاڈلہ گروپ جبکہ ملزم ناصر کا تعلق عزیر جان کے گروپ سے تھا۔ دوسری جانب رینجرز ٹاسک فورس نے ڈیفنس سے رشوت لیکر ملزمان کو چھوڑنے والے پولیس اہلکار فرحان کو حراست میں لے لیا۔ جمشید کوارٹر بلوچ پاڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرز نے 11 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :