ڈیرہ اسماعیل خان ،سڑک کنارے جھاڑیوں میں دستی بم کا دھماکہ ، مزید 4 دستی بم برآمد

پولیس نے بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کرکے دستی بم کو ناکارہ بنادیا،دھماکہ میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں

اتوار 14 جون 2015 11:43

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سڑک کنارے جھاڑیوں میں دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کی جگہ سے مزید 4 دستی بم بھی برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیال روڈ پر سی آر بی سی واپڈ کالونی کے قریب دستی بم کا دھماکہ ہواجس کے بعدجھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ لوگوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو موقع پر چار مزیددستی بم بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کرکے تمام دستی بم کو ناکارہ بنادیا۔دھماکہ میں کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔

متعلقہ عنوان :